Nikley Teri Talash Mein

Post on 23-Nov-2014

134 views 7 download

description

مستنصر حسین تارڑ ایک ایسے مسافر ادیب ہیں جنہوں نے اردو سفرناموں کی روایت میں، اسکینڈے نیویا کو سب سے پہلے دریافت کیا ۔ گویا وہ اردو ادب کے پہلے کولمبس میں جنہوں نے ڈنمارک کو دریافت کیا ۔مستنصر حسین تارڑ نے ناول و افسانہ اور کالم نگاری اور ڈرامہ نگاری میں جو کمال دکھایا ہے وہ کمال فن پر ان کی مکمل گرفت کا مسلمہ ثبوت ہے ۔لیکن ان سب کے مقابلے میں سفرنامہ لکھنا کوئی آسان کام نہیں ۔ سفرنامہ لکھنے والے کی مشکل یہ ہوتی ہے کہ اسے ان جگہوں، مقامات، علاقوں اور ملکوں کی اسی طرح لفظی تصویر کشی کرنی ہوتی ہے اور وہاں کے حالات و رسومات، تمدن و تہذیب و ثقافت اور طرز بود و باش، موسموں کے رنگوں اور پھلوں کے ذائقوں کو اپنے قارئین کے سامنے اسی طرح پیش کرنا ہوتا ہے جیسے اس کی آنکھ نے خود دیکھے ہوں اور ذہن و قلب نے محسوس کیے ہوں ۔ مستنصر حسین تارڑ کے فن تحریر کا کمال ہے کہ وہ اپنی خوردبینی کے کیمرے سے اتارے گئے مناظر کی جب تحریری تصویر کشی کرتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ مستنصر حسین خود ایک ماہر تاریخ دان، محقق اور دانشور گائیڈ کے طور پر اپنے قاری کو اپنے ساتھ قدم قدم چلاتے ، سب کچھ دکھاتے اور بتاتے ہیں کہ یہ کیا ہے، کیوں ہے، کیسے وجود میں آیا اور زمانے کے تغیر و تبدل نے اس پر کیا اثرات چھوڑے ہیں ۔ وہ اپنے قاری کے ذوق تجسس کا پورا احساس رکھتے میں اور یہی بات ہے کہ وہ اپنے اندر کے محسوسات کو بڑی ایمانداری کے ساتھ پیش کرتے ہوئے کوئی شے پوشیدہ نہیں رہنے دیتے ۔ اگر یقین نہ آئے تو ان کا سفرنامہ ، نکلے تری تلاش ہی میں پڑھ کر دیکھ لیجیئے اور ڈنمارک کے بارے میں ان کی معلومات کا اندازہ خود لگا لیجیئے ۔ نکلے تری تلاش میں” مستنصر کی ایک ایسی کاوش جو نا صرف سفر ناموں کی طوالت اور خشکی کے عام تاثر کو زائل کرتی ہے بلکہ آپ کو ایک نئ دنیا سے متعارف کراتی ہے ۔ ۔ نئے جہاں کو دریافت کرنے کا فسوں بیدار سا ہونے لگتا ہے -سر زمین ایران کا حسن ہو یا سنہری دھوپ میں چمکتے ترک گاؤں یا وینس کی سحر انگیزی سب سامنے سے لگتے ہیں

Transcript of Nikley Teri Talash Mein